English   /   Kannada   /   Nawayathi

یڈیورپا نے اکثریت ثابت کرنے کے لئے گورنر سے مانگی مہلت

share with us

بنگلور:15؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی)کی جانب سے وزیراعلیٰ کے امیدوار نے گورنر سے ملاقات کی اور ان سے اکثریت ثابت کرنے کے لیے مہلت مانگی ہے۔بھارتی ریاست کرناٹک کے گورنر وجوبھائی والا سے بی جے پی کے وزیراعلیٰ کے امیدوار یدورپا نے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران یدیورپا نے کہا کہ سب سے بڑی پارٹی ہونے کے ناطے گورنر سے ملاقات ہوئی، اورہم نے اکثریت ثابت کرنے کے لیے مہلت کی گزارش کی ہے، ہماری درخواست کو گورنر نے اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کے لیے موقع دیا ہے۔کرناٹک کے نتائج آنے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ آج 7 بجے دہلی صدر دفتر میں طلب کی گئی ہے۔ دوسری طرف جنتا دل سیکولر لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ بھی آج 6.15 بجے بنگلورو میں منعقد ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا