English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹکا میں بی جے پی اکثریت کے ساتھ جیتنے میں ہوئی ناکام حکومت بنانے کے لیے کانگریس نے جے ڈی ایس کا ساتھ لینے کا کیا اعلان 

share with us

بنگلور و 15؍ مئی 2018(فکروخبر نیوز) کرناٹکا میں بی جے پی اکثریت کے ساتھ جیتنے میں ناکام ہوگئی ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کانگریس کے ذمہ داروں نے جے ڈی ایس سے بات چیت شروع کردی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق جے ڈی ایس حکومت بنانے کے لیے کانگریس کے ساتھ آنے پر رضامند ہوگئی ہے۔ ریاست میں حکومت بنانے کے لیے 113سیٹوں کی ضرورت ہے۔ کانگریس نے 73سیٹوں پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ جے ڈی ایس 41سیٹیں جیت چکی ہیں۔ سینئر کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ ہم نے دیوے گوڑا اور کمارا سواجی سے فون پر گفتگو کی ، انہوں نے تقریباً ہاں کردیا ہے اور ہم ایک ساتھ رہیں گے۔ دوسرے کانگریسی لیڈر جی پرمیشورم نے کہا کہ کانگریس نے حکومت بنانے کے لیے جے ڈی ایس کا ساتھ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حکومت بنانے کے لیے دونوں پارٹیوں کے ذمہ داران آج شام گورنر سے ملاقات کریں گے۔کانگریس لیڈر وینو گوپال راؤ نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج شام ایک ساتھ گورنر سے حکومت بنانے کے سلسلہ میں بات چیت کریں گے۔ واضح رہے کہ اس کا حتمی اعلان آج شام پانچ بجے تک آنے کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا