English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک انتخابی نتائج : ابتدائی رجحانات کے مطابق بی جے پی کوبرتری

share with us

بنگلور:15/مئی2018(فکروخبرنیوز)کرناٹک انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، ابتدائی رجحان میں بی جے پی کو سبقت حاصل ہے جبکہ کانگریس دوسری سب سے بڑی پارٹی ہے۔انتہائی سخت مقابلے میں بی جے پی کو فی الوقت سبقت حاصل ہے لیکن کانگریس بھی اس کا پیچھا نہیں چھوڑ رہی ہے۔ جے ڈی ایس جسے کنگ میکر کہا جا رہا ہے وہ بھی تیزی سے اپنی سیٹوں میں اضافہ کرتی جا رہی ہے۔ابتدائی رجحان کے مطابق بی جے پی 105 سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ہے جبکہ کانگریس 67 اور جے ڈی ایس کو 43سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔ادھر دیگر پارٹیاں و آزاد امیدوار بھی دھیر دھیر قدموں سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ 6 نشستوں پر ابھی ابتدائی رجحان نہیں آئے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ گھنٹے دو گھنٹوں میں سیاسی مطلع صاف ہو جائے گا اور حکومت کس کی بنے گی اس کا فیصلہ کسی حد تک ہمارے سامنے ہوگا۔واضح رہے کہ 222 اسمبلی سیٹوں پر گنتی جاری ہے، 113 کا جادوئی اعداد و شمار کون حاصل کر پائے گا عنقریب پتہ چل جائے گا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا