English   /   Kannada   /   Nawayathi

ابوظہبی،رمضان میں ڈرائیوروں کو مساجد کے پاس 7گھنٹے مفت پارکنگ فراہم کی جائے گی 

share with us

جوڈرائیور رمضان میں نمازِ تراویح پڑھنے آئیں گے انکو پارکنگ کے فیس سے استثنی دے دیا گیاہے ،ابوظہبی حکام


ابوظہبی:14؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ڈرائیوروں کو رمضان میں مساجد کے پاس 7 گھنٹوں کے کیلئے مفت پارکنگ فراہم کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے مطابق ابوظہبی حکام نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ جو ڈرائیور حضرات رمضان میں نمازِ تراویح پڑھنے آئیں گے انکو پارکنگ کے فیس سے استثنی دے دیا گیا ہے ۔میونسپل کے معاملات اور ٹرانسپورٹ (ڈی ایم اے ٹی) کے محکمہ نے کہا کہ رمضان المبارک کے لئے انہوں نے مواقف پارکنگ فیس والے علاقوں میں صارفین کے لیے پارکنگ کے اوقات میں تبدیلی کر دی ہے ۔ امارت ٹراسپورٹ اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ رمضان میں پورا ہفتہ صبح 9 بجے سے 2 بجے تک پارکنگ کی فیس وصول کی جائے گی ماسوائے جمعے کے ۔ ہفتے سے بدھ تک ڈرائیوروں کو صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک پارکنگ کی فیس ادا کرنا ہو گی جبکہ جمعرات کو صبح 9 بجے سے لے کر آدھی رات تک پارکنگ کے لیے فیس ادا کرنا ہو گی جسکا مطلب یہ ہے کہ ڈرائیوروں کو رمضان میں روزانہ دوپہر 2 بجے سے رات 9 بجیتک پارکنگ کی سہولت مفت میسرہو گی ۔ڈی ایم اے ٹی نے زور دیا کہ تراویح نماز میں شرکت کرنے والوں کو نماز پڑھنے کے دوران مساجد کے ارد گرد پارکنگ کی فیس کی ادائیگی سے استثنی ہے ، اس لیے پارکنگ حکام گاڑیوں یا ٹریفک کو روکنے کی کوشش نہ کریں۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ شہریوں کو پارکنگ کے رات 9 بجے سے صبح 8 بجے کے اوقات میں ریذیڈینسی پرمٹ کے قواعدوضوابط پر سختی سے عمل پیرا ہونا ہو گا ۔بصورت دیگر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ حکام نے یہ فیصلہ رمضان میں شہریوں کی سہولت کی لیے لیا ہے کیونکہ رمضان میں شدید گرمی کے باعث روزے داروں کی حالت پہلے ہی روزے کی وجہ سے غیر ہوتی ہے اس لیے حکام کا کہنا ہے کہ وہ روزے داروں کو مزید مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے ، اس لیے پارکنگ کو نماز کے اوقات میں مفت کر دیا گیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا