English   /   Kannada   /   Nawayathi

امیرِکویت کا تحریری پیغام سعودی شاہ سلمان کے نام،بیک خواہشات کا اظہار

share with us

نائب کویتی وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الصباح الاحمد الصباح نے شاہ سلمان کو امیر کویت کا پیغام پہنچایا 


ریاض:14؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو جدہ میں شاہی محل میں کو منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب کے دوران میں امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کا ایک تحریری پیغام موصول ہوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے دورے پر آئے ہوئے کویت کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الصباح الاحمد الصباح نے انھیں یہ پیغام پہنچایا ۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس پیغام میں شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے اور جواب میں انھوں نے بھی امیرِ کویت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔اس استقبالیہ تقریب میں کویت کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الصباح الاحمد الصباح اور ان کے سعودی ہم منصب عادل الجبیر اور بعض دوسرے سعودی اور کویتی حکام شریک تھے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا