English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالمی ایلچی کی سربراہی میں شام کے حوالے سے آستانہ بات چیت کا نواں دور شروع 

share with us

استانہ اجلاس کے پہلے روز کثیر جہتی خصوصی مشاورت ،منگل کے روز عمومی اجلاس منعقد کیا جائے گا،المرصدگروپ 


ماسکو/آستانہ:14؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)شام کے بحران کے حوالے سے بات چیت کا نواں دور پیر کے روز قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شروع ہوگیا۔قازقستان کی وزارت خارجہ نے بات چیت کے نئے دور میں شامی بحران کے سیاسی حل سے متعلق تمام فریقوں کی شرکت کی تصدیق کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رواں برس جنوری میں روس کی جانب سے منعقد سْوشی کانفرنس برائے قومی مکالمہ کے بعد آستانہ اجلاس میں شامی حکومت اور اپوزیشن کے نمائندے پہلی مرتبہ آمنے سامنے ہوئے۔ اجلاس میں شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی میستورا بھی شریک ہیں،ادھر روس کے وزیر خارجہ کے ایک نائب میخائل بوگدانوف نے باور کرایا کہ آستانہ 9 میں مختلف امور زیر بحث آئیں گے۔ ان میں داعش تنظیم کی حتمی شکست کے لیے حالیہ کوششوں کو یکجا کرنا، تنازع کے فریقوں کے بیچ فائر بندی اور شام میں سیف زونز کا معاملہ شامل ہے۔شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے نگراں گروپ المرصد کے مطابق روس، ترکی اور ایران کی سرپرستی میں ہونے والے آستانہ اجلاس کے پہلے روز کثیر جہتی خصوصی مشاورت منگل کے روز عمومی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا