English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی، ہائی الیکشن کمیشن نے صدارتی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی

share with us

استنبول:14؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے ہائی الیکشن کمیشن نے صدارتی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق سرکاری گزٹ میں شائع شدہ ہائی الیکشن کمیشن کے فیصلے میں ، 24جون کو متوقع صدارتی اور 27 ویں ٹرم عام انتخابات میں شامل ہونے والے صدارتی امیدواروں کے ناموں کا حتمی اعلان کر دیا ہے۔ہائی الیکشن کمیشن کے 9 مئی کی صدارتی انتخابات کے عبوری امیدوار فہرست پر 11 مئی تک کئے جانے والے اعتراضات کا ہائی الیکشن کمیشن کی طرف سے جائزہ لیا گیا تھا اور ان کی تردید کا فیصلہ کیا گیا۔فہرست میں شامل صدارتی امیدواروں میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی اور نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے مشترکہ امیدوار رجب طیب ایردوان مرمارا یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ری پبلکن پیپلز پارٹی سے محرم انجے الو داع یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔اِی پارٹی سے پارٹی چائیر مین میرال آق شینر، مرمارا یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے صلاح الدین دیمیر تاش انقرہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔سعادت پارٹی سے پارٹی چئیر مین تیمیل کرم اللہ اولوکٹوریا یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔وطن پارٹی سے پارٹی چئیر مین دوعو پیرینچیک انقرہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا