English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین کا میانمار کی سیکورٹی فورسزاورباغیوں کے مابین جھڑپوں پر تحفظات کا اظہار

share with us

میانمار صبر وتحمل سے کام لے اورتنازعے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جائے،وزارت خارجہ


ینگون:14؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)چین نے میانمار میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے مابین ہونے والی تازہ جھڑپوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے میانمار کے حکام پر زور دیا ہے کہ حکومت کو یہ کارروائی روک دینا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے جاری کیے گئے بیان میں کہاکہ اس تنازعے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جانا چاہیے۔ چین کی سرحد سے متصل میانمار کے شمالی علاقوں میں نسلی بنیادوں پر کئی باغی گروہ فعال ہیں، جو پرتشدد کارروائیاں بھی کرتے رہتے ہیں۔ ہفتے کے ندن شروع ہونے والی ان شدید جھڑپوں کی وجہ سے انیس افراد ہلاک بھی ہوئے، جن میں سے زیادہ تر شہری تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا