English   /   Kannada   /   Nawayathi

نکورا گوا میں حکومت مخالف مظاہرے، مزید دو افراد ہلاک،26زخمی 

share with us

ہلاک افراد پولیس کی براہ راست فائرنگ کی وجہ سے لقمہ اجل بنے،ملکی صدرکی پرتشددواقعات کی مذمت 


ماسایا:14؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) نکورا گوا میں حکومت مخالف مظاہروں کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ 26 زخمی ہو گئے ،ادھر اس وسطی امریکی ملک کے صدر ڈینیئل اورٹیگا نے ماسایا میں رونما ہونے والے اس تشدد کی شدید مذمت کی ہے جبکہ انسانی حقوق کے اداروں نے کہاہے کہ اس ملک میں ان مظاہروں کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد ساٹھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ افراد سر پر گولیاں لگنے کی وجہ سے مارے گئے۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ یہ پولیس کی براہ راست فائرنگ کی وجہ سے لقمہ اجل بنے۔ اس وسطی امریکی ملک کے صدر ڈینیئل اورٹیگا نے ماسایا میں رونما ہونے والے اس تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق اس ملک میں ان مظاہروں کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد ساٹھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا