English   /   Kannada   /   Nawayathi

انتخابات میں شکست کے بعد لبنانی وزیراعظم سعد الحریری کا عملہ تبدیل

share with us

سعدالحریری کے کزن چیف آف اسٹاف نادر الحریری کو بھی عہدے سے ہٹاکر محمد منیمن کوتعینات کردیاگیا
بیروت:14؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے حالیہ عام انتخابات میں اپنی جماعت مستقبل تحریک کی شکست کے بعد اپنے چیف آف اسٹاف سمیت عملہ کو تبدیل کردیا ہے۔مستقبل تحریک گذشتہ ہفتے منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں ایک تہائی سے زیادہ نشستیں ہار گئی ہے اور اس کے امیدوار صرف 20نشستوں پر کامیاب ہوسکے ہیں ۔2009ء میں منعقدہ عام انتخابات میں مستقبل تحریک نے پارلیمان کی 128 میں سے 33 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعد الحریری نے ایک بیان میں کہاکہ ان کی جماعت بہتر نتیجے کی توقع کررہی تھی لیکن اس نے جس انداز میں مہم چلائی ہے،اس میں کچھ سقم تھے اور اس کے ذمے دار و ں کا تعیّن کیا جائے گا۔سعد الحریری کے دفتر نے ان کے چیف آف اسٹاف نادر الحریری کے استعفے کا اعلان کیا ہے۔ وہ ان کے کزن ہیں ۔ان کی جگہ محمد منیمن کو عارضی طور پر سعد الحریری کا چیف آف اسٹاف مقرر کیا گیا ہے۔عام انتخابات میں شکست کے باوجود سعد الحریری آیندہ حکومت میں بھی وزیراعظم کے مضبوط امیدوار ہیں کیونکہ پارلیمان میں ان کی قیادت میں سْنی مسلم بلاک نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا