English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانیہ نے 2016میں ناکام فوجی بغاوت کی سب سے پہلے مذمت کی ،ترکی

share with us

برطانیہ ترکی کا اصل دوست ہے،ترک صدر ایردوآن آج ملکہ الزبتھ اور وزیر اعظم ٹریزا مے سے ملاقاتیں کریں گے


انقرہ:14؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہاہے کہ ترکی کا اصل دوست برطانیہ ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے اپنے تین روزہ دورہ برطانیہ کے آغاز پر لندن پہنچنے کے بعد کہا کہ برطانیہ ترکی کا اتحادی اور اسٹریٹیجک پارٹنر تو ہے، مگر ساتھ ہی اصل دوست بھی ہے۔ ترک رہنما آج(منگل کو) ملکہ الزبتھ اور وزیر اعظم ٹریزا مے سے ملاقاتیں کریں گے، ترک برطانوی تعلقات سے متعلق ایک فورم سے خطاب میں ایردوآن نے کہا کہ جولائی 2016ء میں ناکام فوجی بغاوت کی مذمت سب سے پہلے برطانیہ نے کی تھی۔ ایردوآن نے کہا کہ ترکی میں ریفرنڈم کے ذریعے صدارتی نظام اور برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے فیصلے کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید گرم جوشی پیدا ہوئی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا