English   /   Kannada   /   Nawayathi

دبئی کے علاقے مارینہ میں نو تعمیر شدہ اقامتی ٹاور میں آگ لگ گئی

share with us

آگ کے شعلے ہوا کی وجہ سے تیزی سے پھیلے،کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں


دبئی:14؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)دبئی کے علاقے مارینہ میں ایک نو تعمیر شدہ اقامتی ٹاور کو آگ لگ گئی ۔اس بلند وبالا ٹاور میں آگ لگنے کے بعد ٹویٹر پر ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں اور ان میں ٹاور سے آگ کے شعلے اور دھواں بلند ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔مقامی میڈیاکے مطابق مارینہ مال کے نزدیک واقع زین ٹاور میںآگ لگی اور پھر ا س نے جلد ہی زور پکڑ لیا۔اس واقعے کے بعد علاقے میں ایمرجنسی سروس کی گاڑیوں کے سائرن بجنے کی آوازیں سنی گئیں۔دبئی کے محکمہ شہری دفاع نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دی کہ زین ٹاور میں لگی آگ بجھانے کے لیے امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں ۔اس عمارت کو با حفاظت خالی کرا لیا گیا ہے اور کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا