English   /   Kannada   /   Nawayathi

مطالبات پورے کیے تو شمالی کوریا میں سرمایہ کاری کریں گے،امریکا

share with us

امریکی کمپنیوں کو شمالی کوریا میں سرمایہ کاری نیٹ ورک میں حصہ لینے کی اجازت دے دیں گے،وزیرخارجہ


واشنگٹن:14؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہاہے کہ اگر شمالی کوریا نے ان کے تمام مطالبات پورے کیے اور اپنا جوہری پروگرام مکمل طور پر ختم کیا تو ان کا اسپیشل سیکٹر کو شمالی کوریا میں سرمایہ کاری کی اجازت دے گا۔امریکی ٹی وی کو انٹرویومیں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کو بجلی کی پیداوار بڑھانے اور توانائی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ اگر اس نے اپنا جوہری پروگرام مکمل طور پر تلف کردیا تو ہم امریکی کمپنیوں کو شمالی کوریا میں سرمایہ کاری نیٹ ورک میں حصہ لینے کی اجازت دیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی شمالی کوریا میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں بھی مدد کریں گے مگر اس سے قبل شمالی کوریا کو امریکا کے مطالبات پورے کرنا ہوں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا