English   /   Kannada   /   Nawayathi

مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کا افتتاح آج، اسرائیلی وزیر اعظم کی استقبالیہ تقریب ناکام

share with us

تل ابیب:14؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کا افتتاح آج ہو گا۔  افتتاح سے پہلے اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے بلائی گئی استقبالیہ تقریب ناکام ہو گئی۔ زیادہ تر غیر ملکی سفیر شریک نہیں ہوئے ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلنے 86 ملکوں کو دعوت دی جن میں سے صرف 33 نے شرکت کی تصدیق کی، 53شریک نہیں ہوئے ۔صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور داماد جیرڈ کوشنر اور امریکی وزیر خزانہ آئے ۔ اسرائیلی وزیر اعظم کی تقریب میں ہنگری، رومانیہ، چیک ری پبلک ، فلپائن، تھائی لینڈ اور ویت نام کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب میں اسرائیلی وزیر اعظم نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنے سفارت خانے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کردیں کیونکہ یہ ایک درست اقدام ہے اور اس سے امن قائم ہوگا ۔ دوسری جانب فلسطین نے امریکی اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا