English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک انتخابی مہم کے دوران وزیر اعظم کی کانگریس پارٹی کے خلاف بیان بازی , منموہن سنگھ نے صدر جمہوریہ کے نام لکھا خط

share with us

نئی دہلی:14؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)وزیراعظم نریندر مودی نے کرناٹک میں انتخابی مہم کے دوران کانگریس پارٹی کے خلاف جسزبان کا استعمال کیا ہے اُس پر سابق وزیراعظم من موہن سنگھ سمیت متعدد کانگریسی رہنماؤں نے صدر جمہوریہ کو ایک خط لکھا ہے۔سابق وزیر اعظم منوہن سنگھ نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو بھیجے گئے اپنے خط میں لکھا ہے کہ 'وزیراعظم نریندر مودی کو نا قابل یقین اور مشتعل انگیز زبان کا استعمال کرنے سے احتیاط برتنا چاہیے۔ اس طرح کی زبان کا استعمال بھارت کے آئینی اعتبار سے وزیراعظم کے عہدے کو زیبا نہیں دیتا'۔کانگریس کے رہنماؤں نے اپنے خط میں کہا کہ 'یہ بھارت کی سیاست کے لیے المیہ ہے کہ بھارت کے وزیراعظم حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کے رہنماؤں کے لیے دھمکی اور اشتعال انگیز زبان کا استعمال کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ 6 مئی کو وزیراعظم نریندر مودی نے کرناٹک انتخابات کے پیش نظر ہبلی میں منظم ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'کانگریس پارٹی کے رہنما کان کھول (توجہ کے ساتھ) کر میری بات سن لیں، اگر انھوں نے اپنی حدود کو پار کیا تو (اُس کی قیمت ادا کرنی) لینے کے دینے پڑ جائیں گے'۔من موہن سنگھ اور کانگریس کے رہنماؤں نے خط میں کہا کہ وزیراعظم مودی کو اِس طرح کی خطرناک اور مشتعل زبان کو استعمال نہیں کرنا چاہیے، کم از کم انتخابی ریلی کے دوران تو نہیں۔کانگریس کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ 1.3 بلین والی آبادی کے ملک بھارت کے وزیراعظم آئینی اعتبار سے اس طرح کی زبان کا استعمال نہیں کر سکتا۔ یہ ناقابل قبول طرز عمل ہے۔خط میں کہا گیا کہ کانگریس رہنماؤں کو دی گئی دھمکی قابل مذمت ہے۔ اور ہم اس قسم کی دھمکیوں سے خوف زدہ نہیں ہونے والے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا