English   /   Kannada   /   Nawayathi

بینک قرض معاملہ : جموں وکشمیر کے اسپیکرکویندر گپتا، اسمبلی اسپیکر نرمل سنگھ کو بینک کا نوٹس

share with us

نگروٹہ:14؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) جموں و کشمیر کے سینئیر رہنماؤں نے سنہ 2014 میں نگروٹہ میں ایمونیشن ڈیپو کے قریب زمین خریدنے کے لیے جموں و کشمیر بینک سے 29.31 کروڑ روپے کا قرض لیا تھا۔انڈین ایکسپریس  کی رپورٹ کے مطابق  گزشتہ برس دسمبر میں  ان کے کھاتےکو نان پرفارمنگ اسیٹ ( این پی اے) کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔رواں برس جنوری میں جموں و کشمیر بینک نے تعزیرات ہند کے دفعہ 13 کے تحت نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا، اسمبلی اسپیکر نرمل سنگھ اور ان کی اہلیہ ممتا سنگھ اور بی جے پی کے لوک سبھا رکن جگل کشور کو 20 شئیرہولڈرزسمیتنوٹجاری کیا تھا۔بینک کے اسسٹنٹ نائب صدر نے جاری کردہ نوٹس پر کچھ کہنے سے انکار کیا ہے۔نوٹس کے مطابق جموں وکشمیر کی ایک بینک نے ہمگری کو 56.83 لاکھ کیش سمیت 18.50 کروڑ ٹرم لون منظور کیا تھا۔سنہ 2015 میں بینک نے 6.60 کروڑ ٹرم لون اور سنہ 2016 میں 4 کروڑ کی منظوری دے دی تھی۔نرمل سنگھ نے بینک کی نوٹس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بینک کا قرض ادا کیا جائے اور میں نے اس کمپنی میں ضامن کے طور پر فرائض انجام دیا۔انہوں نےکہا :'' میری اہلیہ اس کمپنی کی ڈائریکٹر ہے۔ انہوں نے جون 2017 کو اس عہدے سے استفیٰ دیا تھا لیکن وہ  بطور شئیر ہولڈر کے کمپنی کے ساتھ منسلک رہی ہیں۔ریاست کے نو منتخب نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے اس حوالے سے بتایا کہ انہوں نے 2014 میں اسمبلی انتخابات میں فتح حاصل کرنے کے بعد کمپنی کے ڈائریکٹر کے عہدے سے مستفی ہو گئے تھے۔ انہوں نے نوٹس وصول کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس پراجیکٹ کو مکمل کرنے کے لیے مالی طور پر مضبوط پارٹنر کی تلاش ہے۔ کویندر گپتا نے کہا :' ہم نے حکومت کے ساتھ کوئی دھوکہ دہی نہیں کی ہے۔ خسارہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہےاور اس میں کیا غلط ہے؟'۔بینک نے نوٹس کے ذریعے کہا ہے کہ وہ 60 دنوں کے اندر سود سمیت 29 کروڑ روپیہ جمع کریں۔واضح رہے کہ انڈین ایکسپریس نے جمعہ کے روز اس متعلق ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ فوج نے نو منتخب اسپیکر نرمل سنگھ کو  نگروٹہ میں گولہ بارود ڈپو کے قریب رہائش گاہ بنانے سے روکا تھا۔ جنرل سرنجیت سنگھ نے رواں برس 18 مارچ کو فوج کے اعلیٰ حکام کو ایک خط لکھا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ نرمل سنگھ غیر قانونی طور پر مکان تعمیر کر رہے ہیں۔انہوں نے اپنے خط میں لکھا کہ ان کی اس سرگرمی سے فوج کے گولہ بارود کے ذخیرہ کی حفاظت پر اثر پڑ سکتا ہے۔ اس پر نرمل سنگھ نے فوج پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فوج ریاست کے لوگوں کو ہراساں کر رہی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا