English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی سرکار نے اشتہارات پر خرچ کئے 4300کروڑ روپئے

share with us

نئی دہلی:14؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے گذشتہ چار برسوں میں میڈیا کے ذریعے صرف تشہیر و اشتہار پر کم و بیش 4343 کروڑ روپیے خرچ کر دئے ہیں۔ آر ٹی آئی (حق اطلاعات) کے ذریعے اِس رقم کا انکشاف ہوا ہے۔ممبئی کے آر ٹی آئی کارکنن انل گلگلی نے بیورو آف آؤٹ ریچ اینڈ کمیونکیشن (بی او سی) میں موجودہ مرکزی حکومت کے گذشتہ چار برسوں میں اشتہار و تشریح پر خرچ ہونے والی رقم کی معلومات کے لیے آر ٹی آئی داخل کی تھی۔گلگلی نے پیر کے روز اِس رقم کی معلومات منظر عام پر پیش کی۔ گلگلی کا کہنا ہے کہ چاروں جانب سے مذمت کے بعد مرکزی حکومت نے 2017 کے دوران تشہیر و اشتہار کی رقم کی تخفیف کی ہے۔آئی این ایس کے مطابق گلگلی کا کہنا ہے کہ سال 2017 میں مرکزی حکومت نے تشہیر و اشتہار پر کم و بیش 308 کروڑ روپے خرچ کیے تھے۔انل کی آر ٹی آئی کے جواب میں بیورو آف آؤٹ ریچ اینڈ کمیونکیشن کی جانب سے دیے گئے جواب کے مطابق جون 2014 سے مارچ 2015 تک مرکزی حکومت نے پرنٹ کے ذریعے دیے گئے اشتہارات پر 424.85 کروڑ جبکہ الیکٹرانک میڈیا کا استعمال کر 448.97 کروڑ روپے کی رقم خرچ کی۔ساتھ ہی آؤٹ ڈور اشتہارات پر 79.72 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔سنہ 2014 سے 2015 کے درمیان کُل 953.54 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، سنہ 2015 سے 2016 کے درمیان 1171.11 کروڑ روپے،  سنہ 2016 سے 2017 کے درمیان 1263.15 کروڑ روپے اور اپریل 2017 سے مارچ 2018 کے بیچ 955 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا