وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کو نواز شریف کے برابر قرار دیا

share with us

نئی دہلی:13؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)ہندوستانی وزیر دفاع نرملا سیتھارمن نے چدمبرم کو پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے مساوی قرار دیا ہے۔  نرملا سیتھا رمن نے پی چدمبرم کو نواز شریف کے مساوی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنے بیرونی اثاثے کا تبصرہ نہیں کیا۔ اُن کے پاس برطانیہ میں 5.73 کروڑ اور امریکہ میں 3.78 کروڑ روپے کا اثاثہ ہے۔ اور 21 بیرونی بینکوں میں اُن کے اکاؤنٹز ہیں۔اطلاعات کے مطابق چدمبرم اور اُن کے اہل خانہ کے خلاف کم و بیش 9 کروڑ روپے کے بیرونی ممالک میں موجود اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کے باعث چینئی کی ایک خصوصی عدالت میں  چارج شیٹ داخل کی گئی ہیں۔کورٹ میں پیش کی گئی چارج شیٹ پر رد عمل پیش کرتے ہوئے صدر امت شاہ نے  بھی ٹویٹ میں کہا کہ 'بیرونی ممالک میں غیر قانونی اثاثے اور بینک اکاؤںٹ ہونے کے باعث بلیک منی ایکٹ کے تحت چدمبرم کے خلاف یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں'۔انھوں نے مزید کہا کہ' یہ اس بات کی صداقت ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود سونیا گاندھی اور سابق وزیراعظم من موہن سنگھ اور پی چدمبرم نے   بدعنوانی کرونے کے لئے کمیٹی کی تشکیل سے قدم پیچھے کیوں کر لیے تھے۔سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم پر بی جے پی صدر امت شاہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اُن کی تین عرب ڈالر کا اثاثہ بیرونی ممالک میں ہے۔کانگریس نے اپنے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم پر بیرون ملک اثاثے رکھنے کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے الزام کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں کو بتایا کہ چدمبرم نے اپنی جائداد کی مکمل تفصیل محکمہ انکم ٹیکس اور متعلقہ جانچ ایجنسیوں کو دی ہے اور کسی بھی طرح کی جانچ میں وہ تعاون کر رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا