English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطین، رفاہ سرحدی چوکی 4 روز کے لیے کھول دی گئی ہے

share with us

قاہرہ:13؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)مصری انتظامیہ نے اسرائیل کے زیر محاصر غزہ کے دنیا بھر سے واحد رابطے کی حامل  رفاہ سرحدی کو 4 روز کے لیے دو طرفہ آمدورفت کے لیے کھول دیا ہے۔مصری سرکاری خبر ایجنسی کی کل کی خبر کے مطابق مصر ی انتظامیہ نے فلسطینیوں کی صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ غزہ کی پٹی کے علاقے میں داخلے و خروج کے لیے 7 سرحدی چوکیاں موجود ہیں جن میں سے  ایک رفاہ چوکی کے علاوہ کی چھ چوکیا ں اسرائیل کے زیر کنٹرول ہیں۔جن کو سن 2007 سے حماس کے بر سر اقتدار آنے کے  بعد سے آمدروفت کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔مصری انتظامیہ  بھی سن 2013 کے فوجی انقلاب کے بعد سے رفاہ چوکی کو  تقریباً بند ہی رکھتی  ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا