English   /   Kannada   /   Nawayathi

فرانس میں داعش کے شدت پسند کا سیاحوں پر چاقو سے حملہ، 1 شخص ہلاک اور 5 زخمی

share with us

پیرس:13؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) فرانسیسی حکومت کا کہنا ہے کہ داعش کے ایک شدت پسند نے چاقو سے حملہ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا جب کہ پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیاغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں نامعلوم حملہ آور نے چاقو سے حملہ کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ 5 کو زخمی کردیا۔ پیرس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیرس کے ضلع اوپرا میں زیادہ تر لوگ مختلف ممالک سے گھومنے پھرنے کی غرض سے آتے ہیں، اور حملہ آور نے بھی سیاحوں کو نشانہ بنایا،  پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کر کے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔ مارے جانے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی،  تاہم شدت پسند تنظیم داعش نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہےحکام کے مطابق زخمی ہونے والے پانچوں افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آور نے حملے سے قبل اللہ اکبر کا نعرہ لگایا، جس کے بعد بھگڈر مچ گئی  جس کے نتیجے میں حملہ آور اپنے اہداف کو آسانی سے نشانہ بناتا رہا، پولیس اہلکاروں نے حملہ آور کو ٹیزر گن کے ذریعے پکڑنے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر فائرنگ کی، حملہ آور کو 2 گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا