English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان میں کسٹم ڈپارٹمنٹ پر حملہ اور جھڑپیں، 8 فوجیوں سمیت 17 افراد ہلاک

share with us

جلال آباد:13؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں کسٹم فنانس ڈپارٹمنٹ کی عمارت پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں کسٹم فنانس ڈپارٹمنٹ کے دفتر پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق مسلح افراد نے کسٹم کے فنانس ڈپارٹمنٹ کی عمارت پر  فائرنگ کی، سیکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی تاہم اس دوران ایک خودکش حملہ آور نے عمارت کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔گورنر ننگر ہار کے ترجمان عطااللہ خوگیانی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان کئی گھنٹے تک مقابلہ ہوا جبکہ حملہ آوروں کی تعداد کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ طالبان سمیت کسی تنظیم نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کیدوسری جانب صوبہ قندوز میں بھی طالبان سے جھڑپ میں 8 افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق قندوز کے ضلع دشت ارچی میں درجنوں طالبان عسکریت پسندوں نے فوجی چوکیوں پر دھاوا بول دیا اور جھڑپ میں 8 افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا