English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی رکن پارلمنٹ نے ریاستی اورمرکزی حکومت کو بنایا تنقید کا نشانہ ،کہا حکومت مجسمہ توڑنے والوں کی بنی ہے محافظ

share with us

 اتر پردیش:13؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)بہرائچ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمان ساوتری بائی پُھلے نے ایک مرتبہ پھر ریاستی اور مرکزی حکومت کی سخت مذمت کی ہے۔رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت اہم ترین معاملات سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے اِس طرح کے غیر ضروری مسائل کو  فروغ دے رہی ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ 'دلتوں کو شدید ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسموں کو مسمار کیا جا رہا ہے لیکن حکومت کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے'۔ بی جے پی رہنما نے اپنی ہی پارٹی کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے کہا ریاست اور ملک دونوں شدت کی آگ میں جھلس رہے ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔ایک پریس کانفرنس میں ساوتری بائی پُھلے نے کہا کہ 'ملک کی جمہوریت خطرے میں ہے، اس بات کی تصدیق عدالت عظمی کے ججز بھی کر چکے ہیں۔ کبھی کہا جا رہا ہے کہ ہم آئین کی ترمیم کے خواں ہیں، کوئی کہتا ہے کہ ہم ریزرویشن کو ختم کر کے آئین پر تبادلہ خیال کریں گے'۔انھوں نے کہا کہ اگر چہ ریزرویشن ختم ہوتا ہے تو ملک کی بہوجن عوام ہی نہیں بلکہ تمام لوگوں کے حقوق ختم ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ بی جے پی پارلیمان پُھلے گذشتہ کچھ وقت سے اپنی ہی پارٹی کے خلاف محاذ تیار کر رہی ہیں۔ بانی پاکستان جناح کی تصویر پر ہو نے والی ہنگامہ آرائی پر  بھی انھوں نے کہا تھا کہ جناح ایک عظیم شخص تھے اور رہیں گے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا