English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہریانہ: نماز کے لیے وقف بورڈ اپنی زمین مہیا کرائے گا

share with us

گروگرام:13؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) ہریانہ کے گروگرام میں کھلےمقام پرجمعہ کی نماز ادا کرنے کے تنازع کے بعد ہریانہ وقف بورڈ نے اپنی زمین مہیاکرانے کا فیصلہ کیا ہے۔گروگرام میں گزشتہ دنوں کھلے مقام پر جمعہ کی نماز ادا کرنے کے معاملے میں تنازع ہوا تھا۔یہ تنازع حل کرنے کے لیے ریاستی وقف بورڈ نے نماز کے لیے اپنی زمین کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ریاستی وقف بورڈ کا کہنا ہے کہ صرف گروگرام میں اس کے 20 ایسے مقامات ہیں جن کا استعمال نماز کے لیے ہو سکتا ہے۔ حالانکہ ان میں سے کچھ جائداد پر غیر قانونی قبضہ ہے۔ ہریانہ وقف بورڈ کے صدر رہیش خان نے بتایا کہ 'ہم ریاست میں اپنی جائداد کی شناخت کر رہے ہیں جن کا استعمال جمعہ کی نماز کے لیے ہو سکتا ہے۔ گروگرام میں ہم نے 20 ایسی جگہوں کی شناخت کی ہے۔ ان میں سے کچھ پر غیر قانونی قبضہ ہے۔ ہم انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس قبضے کو ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں'۔خیال رہے کہ ہریانہ کے گروگرام میں کچھ علاقوں میں گھلی جگہوں پر جمعہ کی نماز ادا کیے جانے کی کچھ ہندو تنظیموں نے مخالفت کی تھی۔ اس معاملے میں ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے کہا تھا کہ نماز مسجد یا عید گاہ میں ادا کی جانی چاہیے۔اس کے بعد ہریانہ انتظامیہ نے جمعہ کی نماز کے لیے کچھ مقامات مقرر کیے تھے۔ ہریانہ وقف بورڈ کے مطابق اس کے پاس ہریانہ میں 12 ہزار جائداد ہیں اور ان میں تقریبا 4 ہزار پر غیر قانونی قبضہ ہے۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا