English   /   Kannada   /   Nawayathi

اب بی جے پی نیتا نے سکھایا کہ غنڈہ بننے کے لئے کیا کریں

share with us

اٹاوا :13؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)اتر پردیش حکومت میں جیل وزیر جے کمار جیکی ضلع اٹاوا میں ایک کرکٹ میچ کی افتتاح کے دوران ایک متنازع بیان دے کر چہار طرفہ تنقید کا سامنا کر رہے ہیں۔انھوں نے کھلاڑیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ 'اگر چہ آپ غنڈہ بننا چاہتے ہیں تو جم جائیں اور اپنی مسلسز بنائیں تاکہ چار سے پانچ لوگ آپ کو ہاتھ بھی نہ لگا پائیں'۔ میچ کی افتتاحی تقریب کو مکمل کرنے کے بعد انھوں نے کہا کہ ہمیشہ ایک ہدف تیار کر کے آگے بڑھیں۔ کچھ طلباء 12ویں کے امتحان میں حصہ لینے والے ہوتے ہیں لیکن اُن کو یہ نہیں معلوم ہوتا کہ آگے کیا کرنا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ ملک کا المیہ ہے کہ نوجوان اپنے دلچسپی والے شعبے میں آگے نہیں بڑھ پاتے ہیں۔میچ کی پہلی گیند کھیل کر یوگی حکومت کے وزیر نے افتتاحی تقریب کو انجام دیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا