English   /   Kannada   /   Nawayathi

پٹنہ بدھ گیا بم دھماکہ معاملہ : فریقین کی بحث مکمل، 25؍ مئی فیصلہ کی تاریخ مقرر

share with us

جمعیۃ علماء کے وکلاء نے90؍ سرکاری گواہوں سے جرح کی، گلزار اعظمی

ممبئی11؍ مئی(فکروخبر/ذرائع) بہا ر کے مشہور شہر و بدھشٹوں کے مذہبی مقام بدھ گیا میں ہونے والے بم دھماکہ معاملے میں آج فریقین نے بحث مکمل کرلی جس کے بعد عدالت نے فیصلہ صادر کرنے کے لیئے ۲۵؍ مئی کی تاریخ مقرر کی ، اس معاملے میں جمعیۃ علماء کی جانب سے مقرر کردہ فاعی وکلاء نے ۹۰؍ سرکاری گواہوں سے جرح کی اور دوران بحث عدالت کے سامنے دلائل پیش کیئے ۔ یہ اطلاع آج یہاں ممبئی میں ملزم کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی ۔
گلزار اعظمی نے کہا کہ اس معاملے میں گرفتار ملزمین عمر صدیقی شفیع صدیقی، اظہر الدین قریشی محمد شکیل الدین قریشی، امتیاز انصاری کمال الدین انصاری، حید رعلی عالم انصاری، مجیب اللہ انصاری کو جمعیۃ علماء قانونی امداد فراہم کررہی ہے اور ان کی پیروی کے لیئے ایڈوکیٹ سوریہ پرکاش سنگھ، ایڈوکیٹ عمران غنی اور ایڈوکیٹ واصف الرحمن خان کو مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے گواہ استغاثہ سے جرح کے ساتھ ساتھ حتمی بحث میں بھی حصہ لیا۔
خصوصی این آئی اے جج منوج کمار سنہا کی عدالت میں مقدمہ کی سماعت مسلسل جاری تھی ، بالآخیر فریقین کی بحث کا اختتام عمل میں آیا جس کے بعد عدالت نے فیصلہ صادرکرنے کے لیئے ۲۵؍ مئی کی تاریخ مقرر کردی۔ 
قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے مقدمہ کے تعلق سے بتایا کہ ۷؍ جولائی ۲۰۱۳ ء کو بدھ گیا میں واقع بدھشٹوں کے مندر میں بم دھماکے ہوئے تھے جس میں چند افراد زخمی ہوئے تھے ۔ بم دھماکوں کی تفتیش قومی تفتیشی ایجنسی NIA کے سپرد کی گئی جس نے بہار، جھاکھنڈ اور آس پاس کی دیگر ریاستوں سے ۱۰؍ اعلی تعلیم یافتہ مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 307,326,212,121(A), 120(B), 34 ، دھماکہ خیز مادہ کے قانون کی دفعات 3, 5 اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام والے قانون کی دفعات 16,18,20 کے تحت مقدمہ قائم کیا تھا جس کے بعد ملزمین کی پیروی کے لئے صدر جمعیۃ علماء ہندو مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء کی جانب سے ایڈوکیٹ سید عمران غنی، ایڈوکیٹ رنجے کمار، ایڈوکیٹ واصف الرحمن خان، ایڈوکیٹ شریہ پرکاش سنگھ، ایڈوکیٹ مہیش کمار ودیگر کو مقرر کیا گیا تھا نیز جمعیۃ علماء بہار کے جنرل سیکریٹری حسن احمد قادری بھی اس معاملے کی نگرانی کررہے ہیں اور وکلاء اور ملزمین کے درمیان رابطہ بنانے اور دیگر امور کی ذمہ داری ان کے سپرد ہے۔
گلزار اعظمی نے کہا کہ پٹنہ بم دھماکہ معاملہ بھی آخیری مراحل میں ہے اور امیدہیکہ اگلے چند ماہ میں سرکاری گواہوں کی گواہیاں مکمل ہوجائیں گی ۔

جمعیۃ علماء مہاراشٹر

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا