English   /   Kannada   /   Nawayathi

کویت اور فلپائن لیبر بحران ختم کرنے پر متفق

share with us

کویت سٹی :12؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)خلیجی ریاست کویت اور فلپائن کی حکومت نے خلیجی ملکوں میں فلپائنی لیبر کے حوالے سے حالیہ دنوں میں پیدا ہونے والے بحران کو ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس میں دو طرفہ سفارتی بحران اور خلیجی ممالک میں فلپائنی لیبر پرعاید کردہ عارضی پابندی ختم کرنے کی کوششوں سے اتفاق کیا ہے۔گذشتہ روز کویتی وزیرخارجہ الشیخ صباح الخالد الحمد الصباح اور ان کے فلپائنی ہم منصب آلن پیٹر کائٹانو نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت کویت میں گھروں میں کام کرنے والی ملازماؤں پر عاید کر دی پابندی ختم کرنے اور سفارتی بحران کے حل پر اتفاق کیا ہے۔اس موقع پر فلپائنی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک کویت میں نیا سفیر تعینات کرے گا۔خیال رہے کہ فروری میں فلپائنی صدر روڈریگو دوتیرتے نے فلپائنی لیبر کی کویت میں آمد پر عارضی طور پر اس وقت پابندی عاید کردی تھی جب کویت میں ایک گھر فریزر سے فلپائنی ملازمہ کی لاش برآمدکی گئی تھی۔ اس واقعے نے دونوں ملکوں کے درمیان لیبر اور سفارتی تنازع کو جنم دیا تھا۔ اپریل میں کویت نے فلپائنی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔کویت میں کام کرنے والے فلپائنی باشندوں کی تعداد دو لاکھ 62 ہزار سے زاید بتائی جاتی ہے۔ ان میں سے 60 فی صد گھروں میں کام کرنے والے ملازمین پر مشتمل ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا