English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی فوج نے جازان میں حوثیوں کا بیلسٹک میزائل مار گرایا

share with us

ریاض:12؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے جمعہ کے روز یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک اور بیلسٹک میزائل سرحدی شہر جازان میں مار گرایا۔مقامی وقت کے مطابق یہ میزائل دن کو سعودی عرب پر داغا گیا تاہم سعودی ڈیفنس فورس کے پیٹریاٹ میزائل فوری حرکت میں آئے جنہوں نے یمن کے حوثی دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی۔ اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔قبل ازیں بدھ کو بھی سعودی ڈیفنس فورس نے دارالحکومت الریاض پر داغے گئے دو میزائل حملے ناکام بنا دیے تھے۔خیال رہے کہ حوثی باغی گذشتہ کچھ عرصے کے دوران سعودی عرب پر ایک سو سے زاید بیلسٹک میزائل حملے کر چکے ہیں۔ سعودی محکمہ دفاع کی طرف سے فوری کارروائی کرکے ان حملوں کو ناکام بنا کر کے ملک کو تباہی سے بچا لیا گیا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا