English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینی حق واپسی تحریک کی حمایت میں ترکی اور اردن میں مظاہرے

share with us

عمان/ استنبول:12؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین میں حق واپسی کے لیے جاری تحریک کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے عرب اور مسلمان ممالک میں بھی مظاہرے جاری ہیں۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابقگزشتہ روز اردن کے شہر سویمہ میں حق واپسی کیعنوان سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں ہزاروں اردنی شہریوں اور اردن میں مقیم فلسطینیوں نے حصہ لیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین میں جاری تحریک حق واپسی کی حمایت میں نعرے درج تھے۔اردنی اخبار السبیل کی ویب سائیٹ کے مطابق اردن میں ہونے والے مظاہرے کے دوران متعدد قراردادیں بھی منظور کی گئیں جن میں القدس کے عرب اور اسلامی تشخص کی حمایت اور امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کی طرف سے سفارت خانے کو القدس منتقل کرنے کے اعلان کی مذمت کی گئی۔ادھر ترکی کے شہر استنبول میں بھی فلسطینی تحریک حق واپسی کی حمایت میں ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی گئی۔ریلی کے شرکا نے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے خلاف نعرے بازی کی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا