English   /   Kannada   /   Nawayathi

اورنگ آباد فساد وزیر اعلی مہاراشٹر سے متاثرین کو معاوضہ دینے کا مطالبہ جمعیۃ علماء نے خاطیوں کے خلاف فوراً کارروائی کی مانگ کی

share with us

ممبئی :12؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)مہاراشٹر کے ثقافتی شہر اورنگ آباد میں گذشتہ شب رونما ہونے والے فرقہ وارانہ فساد میں جاں بحق ہونے والے مسلم شخص کی فوری مالی امداد اور نظر آتش کی گئی مسلمانوں کی جائیداد کی بھرپائی کا مطالبہ آج یہاں جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) کے صدر مولانا مستقیم احسن اعظمی نے وزیر اعلی مہاراشٹر سے کیا نیز پولس کمشنر (ارونگ آباد ) سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ حالات پر فوراً قابو پانے کے لیئے سخت اقدامات کریں اور شر پسندوں کے خلاف کارروائی کریں۔صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے وزیر اعلی مہاراشٹر دویندر فڑنویس کے نام ایک مکتوب جاری کرکے انہیں گذشتہ شب اورنگ آباد کے موتی کرنجا اور گاندھی نگر علاقوں میں معمولی بات پر برپا ہونے والے فرقہ وارانہ فساد جس میں شرپسندوں نے ایک مسلم شخص کو قتل کردیا اور ۱۰۰؍سے زائد دکانوں کو نقصان پہنچایا کی جانب توجہ مبذول کراتے ہوئے ان سے متاثرین کو فوری معاوضہ دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔مولانا مستقیم احسن اعظمی نے اپنے مکتوب میں لکھا ہیکہ شرپسندوں نے اس حادثہ میں تیس سے زائد عام شہریوں اور ۸؍ پولس والوں کو بھی شدید چوٹیں پہنچائیں ہیں اور حالات ابھی بھی سنگین بنے ہوئے ہیں لہذا وزیر اعلی کو پولس کمشنر آف پولس اورنگ آباد کو ہدایت جاری کرکے حالات پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ خاطیوں کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کرنا چاہئے ۔مولانا مستقیم احسن اعظمی نے صدر جمعیۃ علماء اورنگ آباد حافظ عبدالعظیم کی جانب سے موصول ہوئی اطلاعات پر پولس کمشنر آف اورنگ آباد سے بھی مطالبہ کیا ہیکہ وہ متاثرہ علاقے میں مزید پولس بندوبست کا انتظام کریں تاکہ اقلیتوں کا تحفظ ہوسکے نیز فساد میں ملوث شرپسندوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ قائم کیا جائے ۔مولانا مستقیم اعظمی نے اورنگ آباد کے شہریوں سے امن قائم رکھنے اور حکام سے تعاون کی اپیل کی ہے ۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا