English   /   Kannada   /   Nawayathi

اے ایم یو طلبہ کا دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ ، طے شدہ پروگرام کے مطابق ہوں گے امتحانات ، ضلع انتظامیہ کو الٹی میٹم

share with us

علی گڑھ :12؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلبہ پر پولیس لاٹھی چارج اور شرپسندعناصر کے خلاف باب سید پر احتجاجی مظاہرہ فی الحال جاری رہے گا ۔ اس کا حتمی فیصلہ جنرل باڈی کی میٹنگ میں لیا گیا۔ کل دیر رات تک چلی جنرل باڈی کی میٹنگ میں طے کیا گیا کہ مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری ہے گا اور امتحانات طے شدہ پروگرام کے تحت ہی ہوں گے۔ طلبہ یونین نے ضلع انتظامیہ کو 24 گھنٹہ کا الٹی میٹم دیا ہے ، جس میں مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں بھوک ہڑتال شروع کی جائے گیمسلم یونیورسٹی کا احتجاجی مظاہرہ 12 دن سے جاری ہے ۔یونیورسٹی میں شرپسندوں کے داخل ہوکر ہنگامہ کرنے اور مخالفت کرنے پر پولیس کے ذریعہ طلبہ پر لاٹھی چارج کے خلاف طلبہ احتجاج کررہے ہیں ۔ان کا مطالبہ ہے کہ پولیس اہلکاروں کے خلا ف کاروائی ہو، شرپسندوں کی گرفتاری ہو اور پورے معاملہ کی جوڈیشل انکوائری کی جائے آج سے ہی یونیورسٹی میں سالانہ امتحانات کا دور بھی شروع ہوگیا ہے ۔طلبہ کو فکر تھی کی امتحانات کے دوران دھرنا کس سمت جائے گا ، لیکن جنرل باڈی کی میٹنگ میں طے کیا گیا کہ دھرنا جاری رہے گا اور امتحانات بھی اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت ہوں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا