English   /   Kannada   /   Nawayathi

فیس بک نے سیاسی پارٹیوں کے لئے سیکورٹی ہاٹ لائن ای میل لانچ کرنے کا کیا اعلان

share with us

نئی دہلی:12؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)فیس بک نے ہندوستانی رہنماؤں اور سیاسی پارٹیوں کے لئے 'سائبر تھریٹ کرائسس' نامی نیا ای میل ہاٹ لائن لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔فیس بک نے جمعے کے روز بھارت کے رہنماؤں اور سیاسی پارٹیوں کے لئے ایک نیا وینچر لانچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے 'سائبر تھریٹ کرائسس' ای میل ہاٹ لائن لانے جا رہا ہے۔ فیس بک نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ بھارت کے لئے ایک 'الیکشن انٹیگریٹی'مائیکروسافٹ پر بھی کام کر رہا ہے۔فیس بک نے مزید کہا ہے کہ سکیورٹی سے متعلق کسی بھی معاملے میں بھارتی حکومت کی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم اور اکاؤنٹ سے متعلق شکایت کر سکتے ہیں، جو مندرجہ ذیل ہے۔indiacyberthreats@fb.comفیس بکے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ انتخابات کے دوران کچھ لوگ سیاست دانوں کو ٹارگیٹ کر سکتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے فیس بک پیج اور اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنے کے لئے یہ گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے۔اس کے علاوہ ایسے معاملوں میں فوراً مدد کے لئے سپیشل سائبر تھریٹ کرائسس نام کا ای میل لائن بھی لانچ کیا گیا ہے۔ یہ بھارت میں ہونے والے غیر جانب دار انتخابات منعقد کرنے کی پہل کا ایک حصہ ہے۔واضح رہے کہ کمپنی پہلے ہی یہ اعلان کر چکی ہےکہ بھارت میں 2019 کے انتخابات کے دوران فیس بک پر کسی بھی طرح کے پالیٹکل کیمپین کے لئے سپانسرشپ بتانا ضروری کیا جا رہا ہے۔ اس سے یہ پتہ چل سکےگا کہ کیمپین کو کس کے ذریعہ سپانسر کیا جا رہا ہے۔غور طلب ہے کہ 25 اپریل کو بھارتی حکومت نے فیس بک سے پوچھا تھا کہ ڈیٹا سکیورٹی اور بھارت میں غیر جانب دارانہ انتخابات کرانے کے لئے سوشل میڈیا کیا قدم اٹھا رہی ہے۔ فیس بک نے گزشتہ ماہ 5.62 لاکھ بھارتی یوزرز کے ڈیٹا لیک ہونے کی بات تسلیم کی تھی، جس پر بھارتی حکومت نے  فیس بک سے جواب طلب کیا تھا۔ یہاں یہ بھی بتادیں کہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے امریکی کانگریس کی جیوری کے سامنے اس غلطی کے لیے معافی مانگی تھی اور انہوں نے اپنے صارفین سے بھی اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی طلب کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا