English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترک حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے 10ملین ڈالر کی اضافی امدادفراہم کرنے کا اعلان کردیا

share with us

انقرہ:10؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)ترک حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبودکیلئے کام کرنے والے ادارے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی اونروا کو فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے ایک کروڑ ڈالر کی اضافی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق اونرواکی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی نے فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے 26ہزار میٹرک ٹک گندم کا آٹا فراہم کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔ یہ آٹا غزہ کی پٹی میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کے خوراککیلئے بھیجا جائے گا۔ادھر گزشتہ دنوں بدھ کو اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی اونروا کے انسپکٹر جنرل پییر کرینپول نے ترک صدر طیب ایردوآن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ ان کی حکومت فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے ہرممکن مالی مدد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔اقوام متحدہ کے عہدیدار اور ترک صدر کے درمیان یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب غزہ، غرب اردن اور پورے مشرق وسطی میں حالات ڈرامائی انداز میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا