English   /   Kannada   /   Nawayathi

دبئی میں سحری ڈرون کے ذریعے مساجد پہنچانے کا انتظام مکمل کر لیا گیا 

share with us

نئی اچھوتی سہولت دبئی فروغ معاشرہ ادارے کے نوجوانوں نے پیش کرنے کا پروگرام بنایا ،سربراہ کی گفتگو


دبئی:10؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع) دبئی فروغ معاشرہ ادارے نے رمضان المبارک کے دوران سحری ڈرون کے ذریعے مساجد اور اطراف کے مقاما ت پر پہنچانے کا عزم ظاہر کردیا۔ کم ازکم 10 فیصد سحری ڈرون کے ذریعے ہی مہیا ہوگی۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ نئی اچھوتی سہولت دبئی فروغ معاشرہ ادارے کے نوجوانوں نے پیش کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔ ادارہ میں یوتھ کونسل کی سربراہ حلیمہ محمدنے کہاکہ ہمارے سامنے بہت سارے رضاکار تھے جو اس کار خیر میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان کی خواہش تھی کہ یہ کام احسن شکل میں انجام پائے۔ ڈرون آٹھ بیٹریوں سے چلتا ہے۔ یہ ایک چکر میں 10 کلو گرام سحری کا سامان پہنچا سکے گا۔ اس کی بیٹری بار بار چارج کرنا پڑے گی۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا