English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریاض بڑی تباہی سے بچ گیا ،یمن سے بیلسٹک میزائل حملہ ناکام

share with us

بیلسٹک میزائلوں کی بوچھاڑ نے ریاض میں معاشی اہداف کو طاقت سے نشانہ بنایا،حوثیوں کا دعویٰ


صنعاء:10؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)یمن سے داغا جانا والا بیلسٹک میزائل سعودی فضائیہ نے فضا ہی میں تباہ کر دیا جس دارلحکومت ریاض ایک مرتبہ پھر بڑی تباہی سے بچ گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ دارلحکومت ریاض میں یکے بعد دیگرے چار زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔حوثیوں کے سرکاری ٹیلی ویڑن نے حوثی ملیشیا کے حوالے سے دعوی کیا کہ انقلابیوں نے سعودی دارلحکومت ریاض میں معاشی اہداف پر میزائل داغے۔ دعوی کیا گیا کہ بیلسٹک میزائلوں کی بوچھاڑ نے کہ ریاض میں معاشی اہداف کو طاقت سے نشانہ بنایا۔حالیہ چند مہینوں کے دوران یمن کے حوثی باغیوں نے کئی بار سعودی دارلحکومت کو میزائلوں سے نشانہ بنایا، تاہم سعودی فوج نے انہیں فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا