English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران مذاکرات کرے، ورنہ کچھ بھی ہوسکتا ہے، ٹرمپ کی دست درازی 

share with us

ایران نے جوہری پروگرام پر دوبارہ کام شروع کیا تو اس کے بھیانک نتائج سامنے آئیں گے،پریس کانفرنس 

واشنگٹن :10؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ طے پائے جوہری سمجھوتے سے دست برداری کے بعد تہران پر زور دیاہے کہ وہ مذاکرات کرے یا کسی بھی طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران سے کیا گیا جوہری معاہدہ بہت بڑی غلطی تھی۔ اب وقت آگیا ہے کہ ایران کے خلاف مزید اقتصادی پابندیاں عاید کی جائیں اور اسے سمجھوتے کی آڑ میں دی گئی رعایتیں ختم کی جائیں۔امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے جوہری پروگرام پر دوبارہ کام شروع کیا تو اس کے بھیانک نتائج سامنے آئیں گے۔ جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ ایران کی طرف سے جوہری سرگرمیوں پر کام شروع ہونے پر واشنگٹن کیا کرے گا تو ان کا کہنا تھا کہ ایران کو اس کا پتا اسی وقت چلے گا جب وہ ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کرے گا۔انہوں نے کہا کہ میں ایرانیوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کو بند کریں۔ ابھی یہ مشورہ زبانی ہے۔ ضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا