English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملائیشیا کے انتخابات میں سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی تاریخی واپسی،فاتح قرار 

share with us

مہاتیر محمد کی 115 نشستیں ، حکومت سازی کے لئے 112 کی ضرورت ،حکمراں جماعت کو بدترین شکست


کوالا لمپور۔ :10؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)ملائیشیا میں ہونے والے عام انتخابات سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اور ان کے اتحادیوں نے جیت کر تاریخی فتح حاصل کرلی۔مہاتیر محمد سیاست سے ریٹائرمنٹ لے چکے تھے تاہم انہوں نے سیاست میں واپس آکراپنے مخالف نجیب رزاق کو شکست دی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے عام انتخابات میں 92 سالہ سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اور ان کے اتحادی جیت گئے ہیں۔ مہاتیر محمد نے بریسن نیشنل اتحادی جماعت کو شکست دی جو کہ 60 سالوں سے اقتدار میں ہے۔ مہاتیر محمد اور ان کیاتحادیوں نے 115 نشستیں حاصل کیں جب کہ حکومت سازی کے لئے 112 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔مہاتیر محمد حلف برداری کی تقریب کے بعد وہ دنیا کے معمر ترین منتخب رہنما بن جائیں گے۔اس موقع پر مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ آج ملائیشیا میں تاریخی فتح حاصل کی، انتقامی سیاست کا روادار نہیں، ہم قانون کی بحالی چاہتے ہیں اور انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتے۔واضح رہے کہ مہاتیر محمد سیاست سے ریٹائرمنٹ لے چکے تھے تاہم انہوں نے سیاست میں واپس آکراپنے مخالف نجیب رزاق کو شکست دی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا