English   /   Kannada   /   Nawayathi

آسام : داعش کا پرچم لہرانے والے بی جے پی کے6 کارکنان گرفتار

share with us

آسام:10/مئی2018(فکروخبر/ذرائع)آسام پولیس نے شدت پسند تنظیم داعش کا پرچم درخت پر لگانے کے معاملے میں ریاست کے نشیبی علاقوں سے بی جے پی کے 6 اراکین کو حراست میں لیا ہے۔مقامی میڈیا رپورٹز کے مطابق پولیس نے 7 مئی کو ضلع نلباری کے بلسور علاقے میں بی جے پی کے 6 اراکین کو ایک درخت پر داعش کا پرچم لگانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔گرفتار شدہ بی جے پی ارکان کی شناخت تپن ورمن، دیوجیوتی ٹھکرئی، سروج جیوتی بیشیا،، پلک برمن، مزمل علی اور مون علی کے طور پر ہوئی ہے۔ برمن کانگریس کے سابق کونسلر ہیں جنھوں نے حال ہی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ فی الحال وہ ضلع کمیٹی کے رکن ہیں۔رواں ماہ کی 3 تاریخ کو کوئیہٹا گاؤں کے لوگوں نے دیکھا کہ ایک درخت پر داعش کا پرچم لگا تھا، جس پر عربی میں 'جوائن آئی ایس آئی ایس' لکھا تھا۔ اس سلسلے میں گاؤں کے لوگوں نے مقامی پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے وہ پرچم ہٹا لیا اور میڈیا کو معاملے کی مکمل جانچ کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ 2 مئی کو اسی طرح کا پرچم ریاست کے ضلع گولپارہ میں بھی دیکھنے کو ملا تھا۔قابل ذکر ہے کہ یہ معاملہ سٹیزن شپ (شہریت) کے تعلق سے بی جے پی رکن پارلیمان راجیندر اگروال کی سربراہی میں ہونے والی 16 رکنی کمیٹی کی میٹنگ کے دو روز قبل ہی سامنے آیا ہے۔ بی جے پی حکومت نے 2016 میں تمام تارکین وطن کو مذہب کی بنیاد پر شہریت دینے کے لیے اک بل لوک سبھا میں منظور کیا تھا۔لیکن یہ بل آسام کے 1985 میں بنے قانون کے خلاف ہونے کے باعث ریاست کی عوام کے ذریعہ مسترد کر دیا گیا تھا۔
 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا