English   /   Kannada   /   Nawayathi

حرمِ مدنی انتظامیہ کی رمضان میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تیاریاں مکمل

share with us

ہنگامی صورت حال میں متاثرین اور زخمیوں کے فوری انخلاء کے پلان بھی تیار کر لیے گئے،انتظامیہ 


مدینہ منورہ:09؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)رمضان المبارک کے نزدیک آنے کے ساتھ ہی مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے حرمِ مدنی میں اعتکاف کے مقامات کی سلامتی کے لیے مطلوبہ تیاریاں اور انتظامات مکمل کر لیے۔ اس سلسلے میں نمازیوں اور زائرین کی سلامتی کے لیے تمام تر انسانی وسائل اور جدید ترین آلات کو بروئے کار لایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ہنگامی صورت حال میں متاثرین اور زخمیوں کے فوری انخلاء کے پلان بھی تیار کر لیے گئے ۔سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسجد نبوی میں سکیورٹی اینڈ سیفٹی سے متعلق جنرل ایڈمنسٹریشن نے سول ڈیفنس ڈائریکٹریٹ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے رابطہ کاری کی ہے۔اس سلسلے میں متعلقہ ذمّے دار ادارے اور حکام امن و امان اور سلامتی کی صورت حال کا مسلسل جائزہ لیں گے۔ علاوہ ازیں سلامتی اور آگ سے بچاؤ کے نظام کی معمول کی دیکھ بھال بھی انجام دی جائے گی۔ ان تمام اقدامات کا مقصد مسجد نبوی میں نمازیوں اور معتکفین کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا