English   /   Kannada   /   Nawayathi

لندن میں بینک ہالیڈے کے دوران پرتشدد واقعات کی روک تھام کیلئے اضافی پولیس فورس کا گشت

share with us

لندن:09؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)بینک ہالیڈے کے دوران پرتشدد واقعات کی روک تھام کیلئے لندن میں اضافی پولیس فورس کے گشت کا اہتمام کیاگیاہے اس اضافی فورس کو مسلح یونٹس کی مدد اور تعاون حاصل ہے۔ اضافی گشت کا فیصلہ 24گھنٹے کے دوران فائرنگ کے3واقعات کے بعد کیاگیاہے۔پولیس کاکہنا ہیکہ لندن کی سڑکوں کومحفوظ رکھنے کیلئی پولیس کااضافی گشت بینک کی تعطیلات کے دوران جاری رہے گا۔ تفتیشی چیف سپرنٹنڈنٹ سائمن میسنگر کا کہناہے کہ تشدد کے واقعات بجاطورپر باعث تشویش ہوتے ہیں اور ہم اس سے نمٹنے کیلئے امکان بھر ہر کوشش کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ شہر کوجرائم اورتشدد سے پاک رکھنے کیلئے انتہائی اعلیٰ درجے کی نظر آنے والی لوکل گشتی پولیس سے کام لیاجارہاہے جسے مسلح یونٹس، ٹریفک موٹرسائیکل سوار دستوں، سراغرساں کتوں کے یونٹس اور فضائی مدد بھی حاصل ہے،ان کے ساتھ ہی سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کی جانب سے انٹیلی جنس آپریشن بھی جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ پولیس اہلکار چاقو ضبط کرنے اورکاروں میں اسلحہ لے جانے کوروکنے کیلئے تلاشی لینے کے اختیارات استعمال کرر ہے ہیں۔واضح رہے کہ رواں سال اب تک قتل کے 60سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں پولیس جن کی تفتیش کررہی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا