English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب، خواتین کیلئے ڈرائیونگ سیکھانے کی فیس 2250 ریال مقرر

share with us

جدہ:09؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ میں گاڑیوں کی ڈرائیونگ سکھانے کے لئے فیس 2250 ریال مقرر کردی ہے۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ میں گاڑیوں کی ڈرائیونگ کے انچارج ڈاکٹر عبداللہ سبتان نے بتایا کہ خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے کے لئے فیس 2250 ریال مقرر کر دی گئی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ 10شوال 1439ھ سے خواتین مملکت بھر میں گاڑی چلانے کی مجاز ہوجائیں گی۔ اس سے قبل یونیورسٹی نے اعلان کیا تھا کہ ایک سال کے دوران 120ٹرینر خواتین کی نگرانی میں 18000خواتین کو ڈرئیونگ سکھانے کے انتظامات کرلئے گئے ہیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا