English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کے 7 بڑے شہروں میں لیبر کورٹس قائم

share with us

لیبر کورٹس اور لیبر سیکشن کا فیصلہ وزارت محنت و سماجی بہبود سے ملنے والے اعداد و شمار کی بنیاد پر کیا گیا 

ریاض:09؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں اعلی عدالتی کونسل نی7 بڑے شہروں میں لیبر کورٹ قائم کر دیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اعلی عدالتی کونسل نی7 بڑے شہروں ریاض،، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ ، بریدہ ، دمام، ابھا اور جدہ میں لیبر کورٹ قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔مملکت کی مختلف کمشنریوں اور شہروں کی 21 جنرل کورٹس میں 27 لیبر سیکشن قائم خدمات انجام دیں گے۔6 اپیل کورٹ میں ملازمین کے تنازعات نمٹانی کیلئے 9بنچوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ کونسل کے سیکرٹری جنرل اور ترجمان شیخ سلمان ال نشوان نے واضح کیا کہ لیبر کورٹس اور لیبر سیکشن کا فیصلہ وزارت محنت و سماجی بہبود سے ملنے والے اعداد و شمار کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ ان عدالتوں کے لئے ججوں کا انتخاب مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق کیا گیاہے اور ان ججوں کی ٹریننگ کا بھی بندوبست کر دیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا