English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی وزیرخارجہ سربراہ اجلاس کا ایجنڈا طے کرنے شمالی کوریا پہنچ گئے

share with us

گزشتہ ملاقات میں شمالی کوریا سے اچھے تعلقات کی بنیاد رکھی گئی2000کے بعد پہلا اعلی سطح کا رابطہ تھا،مائیک پومپیو


پیانگ یانگ:09؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو شمالی کوریا پہنچ گئے ،وزیر خارجہ حکام سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ہونے والی ملاقات کا ایجنڈا طے کریں گے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا یہ شمالی کوریا کا دوسرا دورہ ہے، اس سے قبل انہوں نے اپنے عہدہ کا حلف اٹھانے سے قبل گزشتہ ماہ کم جونگ ان سے ملاقات کی تھی۔مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ گزشتہ ملاقات میں شمالی کوریا سے اچھے تعلقات کی بنیاد رکھی گئی جب کہ سال 2000 کے بعد سے امریکا کی جانب سے شمالی کوریا سے یہ پہلا اعلی سطح کا رابطہ تھا۔امریکی وزیرخارجہ اپنے دورے کے دوران شمالی کوریا کے حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تاریخ اور ایجنڈا طے کریں گے۔یاد رہے کہ شمالی کوریا نے پڑوسی ملک جنوبی کوریا کی ثالثی کے ذریعے امریکی حکام سے رابطہ کیا اور تعلقات بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی شمالی کورین سربراہ کی جانب سے ملاقات کی خواہش کا خیرمقدم کیا جب کہ ایک موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر انہیں کم جونگ ان سے ملاقات میں فائدہ نظر نہ آیا تو وہ ملاقات ادھوری چھوڑ کر چلے جائیں گے۔دورہ پیانگ یانگ سے قبل امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ وہ پرامید ہیں کہ شمالی کوریا درست راہ پر چلے گا اور جیل میں قید تین امریکیوں کو رہا کرے گا جنہیں 17 ماہ سے قید کر رکھا ہے۔دوسری جانب جنوبی کورین صدارتی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ توقع ہے کہ شمالی کوریا جذبہ خیرسگالی کے تحت امریکی شہریوں کو رہا کردے گا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا