English   /   Kannada   /   Nawayathi

یرموک پناہ گزین کیمپ بڑے پیمانے پر تباہی سے دوچار ہو چکا ہے،چیئرمین شام ایکشن گروپ

share with us

دمشق:09؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے میں قائم یرموک فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں اسدی فوج اور اس کی حامی ملیشیاؤں کی بمباری سے کیمپ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے،کیمپ میں موجود فلسطینی پناہ گزین غیر جانبدار رہنے کی پالیسی پر قائم ہیں، شامی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کے باعث یرموک کیمپ سے شہریوں کا انخلا ممکن نہیں ہو رہا۔ فلسطینی میڈیا سے بات کرتے ہوئے فلسطین۔ شام ایکشن گروپ کے چیئرمین ابراہیم العلی نے کہا کہ یرموک پناہ گزین کیمپ بڑے پیمانے پر تباہی سے دوچار ہو چکا ہے۔ کیمپ پر ہونے والی دن رات کی بمباری سے پناہ گزین کیمپ کے مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ میں موجود فلسطینی پناہ گزین غیر جانبدار رہنے کی پالیسی پر قائم ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ابراہیم العلی نے کہا کہ جن تباہ کن حالات کا سامنا اس وقت یرموک پناہ گزین کیمپ کر رہا ہے۔ ایسے ہی خطرناک اور طوفانی حالات اس سے قبل شام میں موجود دوسرے پناہ گزین کیمپ بھی کر چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شامی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کے باعث یرموک کیمپ سے شہریوں کا انخلا ممکن نہیں ہو رہا ہے۔ اس کے باوجود بڑی تعداد میں پناہ گزین وہاں سے دوسرے مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔ البتہ چند ہزارباقی رہے گئے ہیں جو دھمکیوں اور بمباری کا سامنا کر رہے ہیں۔انسانی حقوق کے مندوب نے کہا کہ یرموک پناہ گزین کیمپ کیمکینوں کو دہری مشکلات کا سامنا ہے اور ہرطرف سے ان کے حقوق پامال ہو رہے ہیں۔ شامی فوج اور اس کے حامیوں نے کیمپ کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ کیمپ میں بمباری سے سے 1368 پناہ گزین مارے جا چکے ہیں۔انیس اپریل 2018 کو اسدی فوج نے یرموک پناہ گزین کیمپ پر بمباری شروع کی۔ اس دوران وسیع علاقے پر بمباری سے تباہی مچا دی گئی۔ کیمپ کے 15 فی صد حصے پر تحریر شام محاذ کا کنٹرول قائم تھا۔ ماضی میں النصرہ فرنٹ کے نام سے مشہور تحریر الشام نے شامی رجیم کے ساتھ محفوظ انخلا کا معاہدہ کیا۔اس معاہدے کے تحت جنگجوں اور ان کے خاندانوں کیافراد کو دوسرے مقامات پر منتقل کرنے کے لیے راستہ مہیا کیا گیا تاہم اس کے باوجودبمباری کا سلسلہ روکا نہیں جا سکا ہے۔یرموک پناہ گزین کیمپ پر بمباری کے بعد شہریوں کی نقل مکانی کا ن یا سلسلہ شروع ہوا۔ 1500 پناہ گزینوں نے نقل مکانی شروع کی تو وہ بمباری میں گھر گئے۔ اب بھی سیکڑوں افراد پھنسے ہوئے ہیں اور ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا