English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل کا دمشق کے قریب فضائی حملہ،9افراد جاں بحق ،متعددزخمی ،ہسپتال منتقل 

share with us

جاں بحق افراد میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ارکان بھی شامل ،متعددعمارتیں تباہ ہوگئیں 


دمشق:09؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع) اسرائیل نے شام کے صدر مقام دمشق کے قریب الکسوہ کے مقام پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں شام میں اسرائیل کے میزائل حملے میں 9افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق افراد میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ارکان بھی شامل ،متعددعمارتیں بھی تباہ ہوگئیں ہیں۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دمشق کے قریب الکسوہ کے مقام پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں شام میں اسرائیل کے میزائل حملے میں 9افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ارکان بھی شامل ہیں ۔شامی فضائی دفاع نے اسرائیل کی طرف سے داغے گئے دو میزائل الکسوہ کے مقام پر جوابی کارروائی میں تباہ کر دیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے دمشق کے قریب ایرانی کمیونیکیشن ملٹری اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔ادھر اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ فوج نے وادی گولان میں نقل وحرکت بڑھا دی ہے۔اسرائیلی فوج کی طرف سے وادی گولاں میں فوجی بنکروں اور پناہ گاہوں کو بھی تیار رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا