English   /   Kannada   /   Nawayathi

سی سی ٹی وی معاملہ کیجریوال حکومت کے لئےبنادرد سر،سی بی آئی جانچ کا کیا جا رہا ہے مطالبہ

share with us

نئی دہلی:09؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)دہلی میں سی سی ٹی وی معاملہ کیجریوال حکومت کے لئے درد سر بنتا جا رہا ہے۔ دہلی کے ایل جی انل بیجل نے جہاں اس سلسلہ میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے وہیں کانگریس نے اس پورے معاملے کو ایک بڑا گھوٹالہ بتاتے ہوئے دہلی حکومت سے کہا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں اس کمپنی کا نام بتائے جس کو فائدہ پہنچانے کے لئے حکومت نے ٹنڈر ضابطوں کی خلاف ورزی کی۔ دہلی کے سابق وزیر ہارون یوسف نے کہا ’’اگر چوپیس گھنٹے کے اندر اس کمپنی کا نام نہیں بتایا تو پھر ہم اس کمپنی کا نام ظاہرکریں گے‘‘۔ دہلی کے تین سابق وزراء نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیجریوال حکو مت پر الزام لگایا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے جب کابینہ یا ایکس پینڈیچر فائننس کمیٹی (ای ایف سی ) سے منظور ی کے بغیر ہی ٹنڈر کر دیئے گئے ہوں ۔

اس موقع پر کیجریوال حکومت کی ایمانداری پر طنز کرتے ہوئے دہلی کے سابق وزیر برائے تعلیم اروندر سنگھ لولی نے کہا ’’ ایماندار حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کروائے تاکہ ہر چیز واضح ہو جائے اور اگر دہلی حکومت نے ایسا نہیں کیا تو ہم اس معاملے کو لے کر سی بی آئی سے رجوع کریں گے‘‘۔

اس موقع پر سب سے زیادہ لمبے وقفہ تک وزیر خزانہ رہے ڈاکٹراشوک کمار والیہ نے کہا ’’ ای ایف سی نے اس معاملے میں سوال اٹھائے لیکن ان کو نظر انداز کر دیا گیا۔ اتنے حساس معاملے میں دیگر ایجنسیوں جیسے پولس اور ایم سی ڈی وغیرہ سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا جبکہ کیمروں کی حفاظت کے معاملے میں پولس کا اہم رول ہے اور دہلی کی زیادہ تر سڑکیں ایم سی ڈی کے پاس ہیں اس لئے ان سڑکوں پر کیمرہ لگانے کے لئے ایم سی ڈی سے مشورہ ضروری تھا جو کہ نہیں کیا گیا‘‘۔

ڈاکٹر والیہ نے دہلی کے عوام کی پرائیویسی کا ذکر کرتے ہوئے دہلی کے ایل جی کے ذریعہ کمیٹی تشکیل دینے کے قدم کو سراہتے ہوئے کہا ’’ اس معاملے میں تمام باریکیوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے اور اس میں دہلی کے عوام سے رائے لینے کی بھی ضرورت ہے‘‘۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا