English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی کے مشہور ’’ اکبر روڈ ‘‘کا نام مہارانہ پرتاپ روڈ ‘‘رکھ دیاگیا

share with us

نئی دہلی:09؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)دہلی میں واقع ’’ اکبر روڈ‘‘ کے سائن بورڈ پر ’’مہارانہ پرتاپ روڈ ‘‘ کا پوسٹر چسپاں کردیا گیا، اس ضمن میں ’’ نیو دہلی مونسپل کارپوریشن ‘‘ نے تحقیقات کا حکم دیا۔ذرائع کے مطابق دہلی کے مشہور ومعروف ’’ اکبر روڈ ‘‘ کا نام گذشتہ روز رات میں نا معلوم افراد نے تبدیل کرکے ’’ مہارانہ پرتاپ روڈ ‘‘ رکھ دیا، اور اکبر روڈ سائن بورڈ پر مہارانہ پرتاپ روڈ کا پوسٹر چسپاں کردیا۔ فرقہ واریت پر مشتمل اس حرکت کی اب تک کسی نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی،بعد ازاں دن کے اوقات میں اس پوسٹر کو ہٹادیا گیا۔ نیو دہلی مونسپل کارپوریشن کے ترجمان نے کہا کہ ’’ اکبر روڈ کی زون میں آنے والے این ڈی ایم سی کی جانب سے اس معاملے میں تحقیقات کی جائے گی‘‘۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حرکت 9 مئی کو مہارانہ پرتاپ کی برتھ انیورسری کے موقع پر کی گئی ہے۔  کانگریس نے آج صبح ہی ٹویٹ کرتے ہوئے مہارانہ پرتاپ سنگھ کو برتھ انیورسری کے موقع پر خراج پیش کیا تھا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ’’ یہ واقعے پہلی مرتبہ پیش نہیں آیا بلکہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ پیش آچکا ہے، گذشتہ سال بھی ہندو انتہا پسند ’’ ہندو سینا ‘‘ نے اکبر روڈ سائن بورڈ پر ’’ مہارانہ پرتاپ مارگ ‘‘ کا پوسٹر چسپاں کیا تھا۔ اس موقع پر ہندو سینا کے رہنما وشنو گپتا نے کہا تھا کہ ’’ ایسا لگتا ہے کہ ہم ابھی بھی مغل بادشاہوں کی غلامی میں ہے جنہوں نے پر بے شمار مظالم ڈھائے تھے‘‘۔ گپتا نے کہا تھا کہ ’’ ہمارے کارکنوں نے یہ طیے کیا تھا کہ اکبر روڈ سائن بورڈ پر مہارانہ پرتاپ کا پوسٹر چسپاں کردے‘‘۔ گپتا کا مزید کہنا تھا کہ ’’ یہ بی جے پی حکومت ہے اور ہم حکومت سے امید کرتے ہیں کہ اس طرح کا اقدام کیا جائے‘‘۔ واضح رہے کہ یہ تنازع اس وقت پیدا ہوا جب جنرل وی کے سنگھ نے شہری ترقیاتی مرکزی وزیر کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’ اکبر روڈ کا نام تبدیل کرکے ’’ مہارانہ پرتاپ روڈ ‘‘ رکھا جائے۔ اکبر روڈ کا نام تبدیل کرنے کا معاملہ ابھی بھی زیر التواء ہے۔ دہلی کے ایک اور روڈ ’’ اورنگ زیب روڈ ‘‘ کا نام بھی تبدیل کرکے سابق مرحوم صدر عبد الکلام کی توقیر میں’’ اے پی جے عبد الکلام رکھا گیا تھا۔خیال رہے کہ نئی دہلی کے مشہور اکبر روڈ پر متعدد مرکزی وزراء کے مکانات، بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کی رہائش گاہ سمیت کانگریس پارٹی کا آفس بھی واقع ہے۔ 

  •  

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا