English   /   Kannada   /   Nawayathi

کاویری آبی تنازع: سپریم کورٹ نے مرکز کو عدالت کی توہین نہ کرنے کی تلقین کی

share with us

نئی دہلی:09/مئی2018(فکروخبر/ذرائع)کاویری آبی تنازع پر سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے احکامات پر عمل نہیں کر کے عدالت کی توہین کی گئی ہےسپریم کورٹ نے مذکورہ حساس مسئلے پر عدالت کے فیصلے کو درکنار کرنے اور بے حسی کا مظاہرہ کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔عدالت عظمی نے کہا کہ یہ عدالت کی توہین ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں مرکزی آبی وسائل کے سکریٹری کو 14 مئی سے پہلے ہر حالت میں پیش ہونے کے لیے کہا ہے۔چیف جسٹس دیپک مشرا نے وزارت کے سکریٹری سے عدالت کے فیصلے کو نافذ کرنے سے متعلق کاویری آبی وسائل کے منصوبے کا مسودہ بھی طلب کیا ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے تمل ناڈو، کرناٹک، کیرالہ، اور پڈوچیری کے درمیان کاویری ندی کے پانی کا منصفانہ تقسیم کا حکم جاری کیا تھا۔ عدالت نے صدیوں پرانے کاویری تنازع میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے فروری ماہ میں مرکز سے جامع منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیا تھا۔کاویری تنازع پر سماعت کے دوران تمل ناڈو حکومت کے سینیئر وکیل نے وزیر اعظم مودی پر دوران سماعت طنز بھی کیا۔ سینئر وکیل شیکھر نفاڑے نے کسی کا نام لیے بغیر کہا، 'کوئی شخص ملک کے شہریوں کے لیے 24 گھنٹے کام کرنے کا دعوی کرتا ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ بھارتی حکومت ہفتہ اور اتوار کو بھی کام کرتی ہے۔ان کا اشارہ وزیر اعظم مودی کے اس دعوے کی طرف تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ بغیر چھٹی لیے مسلسل کام کررہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا