English   /   Kannada   /   Nawayathi

لالو یادو کو پرول پر ملی رہائی ،بیٹے کی شادی میں کرسکیں گے شرکت

share with us

بہار:09/مئی 2018(فکروخبر/ذرائع) بہار کے سابق وزیر اعلی اور چارا بدعنوانی میں قید کی سزا کاٹ رہے لالو پرساد یادو کو بیٹے کی شادی کے لیے 'پیرول' مل گیا ہے۔لالو اپنے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کی شادی میں شامل ہونے کے لیے پٹنہ جائیں گے جہاں تیج پرتاپ کی شادی کی تقریب منعقد ہونی ہے۔ لالو کی پارٹی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے جنرل سکریٹری اور رکن اسمبلی بھولا یادو نے فیس بک پر پوسٹ کے ذریعے لالو کے پیرول کی اطلاع دی ہے۔خیال رہے کہ لالو پرساد یادو کو 5 دنوں کے لیے پیرول پر رہائی ملی ہے۔ 11 مئی کو لالو یادو کی ضمانت کی عرضی پر سماعت ہونی ہے۔تیج پرتاپ کی شادی کا دعوت نامہ وزیر اعلی نتیش کمار، گورنر ستیہ پال ملک سمیت دیگر وی آئی پیز کو بھیج دیا گیا ہے۔یہاں بتا دیں کہ کچھ روز قبل لالو  کے صحت کی جانچ کی گئی تھی جس کے بعد انہیں فٹ فار ٹریویل کا سرٹفیکیٹ دے دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ 12 مئی کو ریاست کی دارالحکومت پٹنہ میں تیج پرتاپ کی شادی ہونی ہے۔ لالو یادو کے شادی میں شامل ہونے سے ان کے گھر میں خوشی کئی گنا زیادہ بڑھ گئی ہے۔ ان کے حامیوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا