English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی سفارت خانے کی یروشلم منتقلی، سڑکوں پر سائن بورڈز آویزاں

share with us

میئریروشلم نے پہلا ایسا روڈ سائن نصب کیا جو امریکی عبوری ایمبیسی کمپاؤنڈ راستے کی نشاندہی کرتاہے


تل ابیب:08؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی حکام نے یروشلم میں ایسے روڈ سائنز یا راستے کی نشاندہی کرنے والے بورڈ لگا دیے ہیں جو امریکی سفارت خانے کو جانے والے راستے کی طرف رہنمائی کرتے ہیں۔ امریکی سفارت خانہ آئندہ ہفتے تل ابیب سے یروشلم منتقل ہونا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس دسمبر میں یہ متنازعہ اعلان کیا تھا کہ وہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہیں اور یہ کہ امریکی سفارت خانہ جلد ہی تل ابیب سے یروشلم منتقل کر دیا جائے گا۔ اسرائیل نے اس امریکی فیصلے کا گرم جوشی سے خیر مقدم کیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یروشلم کے میئر نیر برکات نے پہلا ایسا روڈ سائن نصب کیا، جو امریکی عبوری ایمبیسی کمپاؤنڈ جانے والے راستے کی نشاندہی کرتا ہے۔ شیڈول کے مطابق یروشلم میں امریکی سفارتی مشن نے 14 مئی سے کام شروع کرنا ہے۔یروشلم کے میئر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاکہ یہ خواب نہیں، حقیقت ہے۔ یروشلم یہودی لوگوں کا ابدی دارالحکومت ہے اور دنیا نے اس حقیقت کو تسلیم کرنا شروع کر دیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق ابتدائی طور پر یہ مشن ایک عبوری سفارت خانہ ہے جو ایک ایسی عمارت میں کھولا جا رہا ہے جو اس وقت یروشلم میں امریکی قونصل خانے کے تحت قائم ہے۔ تاہم یروشلم میں مستقل امریکی سفارت خانے کی جگہ کا تعین کیا جانا ابھی باقی ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان ایمانوئل ناہشون کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پیراگوئے کے صدر ہوراسیو کارٹیس رواں ماہ کے اختتام تک اسرائیل آ کر اپنے ملک کے سفارت خانے کا افتتاح کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ خیال رہے کہ گوئٹے مالا بھی قبل ازیں اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا