English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آمدن 166 ارب ریال

share with us

رواں سال 2017ء میں اسی عرصے کے دوران ریکارڈ کیے جانے والے حجم سے 15 فیصدزیادہ ہے،وزیر مالیات 


ریاض:08؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی وزیر مالیات محمد بن عبداللہ الجدعان نے مالی سال2018ء کے بجٹ کی پہلی سہ ماہی کی رپورٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ نان آئل آمدن کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت مالیات کی جانب سے سعودی عرب کے سالانہ بجٹ کے بارے میں جاری معلومات میں بتایاگیاکہ پہلی سہ ماہی میں مجموعی آمدن کا حجم 166.263 ارب ریال رہا۔ یہ سال 2017ء میں اسی عرصے کے دوران ریکارڈ کیے جانے والے حجم سے 15% زیادہ ہے۔اس دوران نان آئل آمدنی کا حجم 52.316 ارب ریال رہا جو گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران ریکارڈ کی جانے والی آمدن کے مقابلے میں 63% زیادہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ سہ ماہی میں تیل سے ہونے والی آمدن کا حجم 113.947 ارب ریال رہا۔ اس طرح گزشتہ برس اسی عرصے کے مقابلے میں 2% کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پہلی سہ ماہی میں مجموعی اخراجات کا حجم 200.592 ارب ریال رہا جو گزشتہ برس کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 18% زیادہ ہے۔ اس طرح پہلی سہ ماہی میں مجموعی خسارہ 34.329 ارب ریال رہا۔وزیر مالیات الجدعان کے مطابق پہلی سہ ماہی میں نان آئل آمدن کی شرح نمو میں اچھا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں برس ہم کوشش کر رہے ہیں کہ حکومتی اخراجات کو پورے مالیاتی سال پر متوازن صورت میں تقسیم کیا جائے اور موسمی خرچ پر روک لگائی جائے۔ اس کا مقصد اقتصادی شرح نمو کو مضبوط بنانا اور اخراجات سے حاصل ہونے والے فوائد میں اضافہ کرنا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا